آئیسولیشن بھی اعصام الحق کا جذبہ کم نہ کر سکی، کمرے میں ہی ٹریننگ شروع کر دی

0
521
Isolation could not lessen the spirit of Aisam-ul-Haq, he started training in the room

میلبورن ( آن لائن) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے میلبورن پہنچنے کے بعد اپنے ہوٹل کے کمرے میں آئیسولیشن مکمل کر رہے ہیں تاہم چار دیواری کی قید بھی اعصام کے جذبے کو کم نہ کر سکی اور انہوں نے کمرے میں ہی ٹریننگ شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپن کا آغاز 8 فروری سے ہو گا جس کیلئے اعصام الحق تین روز قبل آسٹریلیا پہنچے، قوانین کے مطابق آسٹریلیا پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کو 14 روز مکمل آئیسولیشن میں گزارنے ہیں۔ ایک جانب جہاں آسٹریلین اوپن میں چند مثبت ٹیسٹ رپورٹ ہوئے ہیں تو دوسری جانب کھلاڑی کمروں میں رہ کر بھی اپنی ٹریننگ کر رہے ہیں۔

اعصام الحق بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے قدغن کے باوجود ٹریننگ کے سلسلے کو نہیں تھمنے دیا اور کمرے میں ہی خود کو فٹ رکھنے کیلئے مختلف ڈرلز شروع کر دیں، جم کا سامان میسر نہ ہوا تو اعصام نے روم میں دستیاب سامان جیسے پانی کی بوتلیں اور مختلف ڈبوں پر ہی اکتفا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here