آسڑیلیا بمقابلہ انڈیا،فیصلہ کن ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل

0
518
Australia v India, decisive Test match enters thrilling phase

برسبین(آن لائن )آسڑیلیا نے فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں جیت کے لئے انڈیا کو 328 رنز کا ہدف دے دیا،انڈیا نے بغیر کسی نقصان کے چار رنز بنالیے،چوتھے روز بارش کی وجہ سے 90 اوورز کا کھیل مکمل نہ ہوسکا۔

چوتھے روز آسڑیلیا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو وقفے وقفے سے اس کی وکٹیں گرتی رہیں،بارش نے بھی رنگ میں بھنگ ڈالا،بارش کہ باعث 90 اوورز کا کھیل مکمل نہ ہوسکا،پوری آسڑیلوی ٹیم دوسری اننگز میں 294 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،آسڑیلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ 55 رنز بنا کر نمایا ں رہے جبکہ انڈیا کی جانب سے محمد سراج نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انڈیا نے ہدف کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے چار رنز بنائے تھے کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہوگیا،کھیل کے آخری روز انڈیا کو جیت کے لئے مزید 324 رنز درکار ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here