آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھارتی باولر کی مشکوک ‘نو بالز،پر شین وارن نے حیرانگی کا اظہار کردیا

0
544
Shane Warren expresses surprise over Indian bowler's suspicious 'nine balls' in match against Australia

برسبین( آن لائن )لیجنڈری سپن باؤلر شین وارن نے انڈین فاسٹ باؤلر نٹراجن کی پانچ اورز میں پہلی گیند نوبال کروانے پر سوالات اٹھاتے ہوئے اسے ’دلچسپ ‘قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ آسڑیلیا اور انڈیا کے درمیان کھیلے جارہے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارتی فاسٹ باؤلر نے سات نوبالز کیں،ان سات میں سے پانچ نو بالز ایسی تھیں جو اوور کی پہلی گیند پر کروائی گئیں جس پر شین وارن کو معاملہ مشکوک معلوم ہوا تو انہوں نے اس پر سوال اٹھاتے ہوئے معاملے کو دلچسپ قرار دیا۔

شین وارن کا سوال اٹھانا بھارتیوں کو اچھا نہیں لگا جس پر بھارتی صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر شین وارن کو شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here