سام سنگ کے وائس چیئرمین لی جاؤیونگ کو ڈھائی سال کی سزا

0
516
سام سنگ کے وائس چیئرمین لی جاؤیونگ کو ڈھائی سال کی سزا

دنیا بھر میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے وائس چیئرمین جے وائی لی کو رشوت ستانی کے الزامات کے تحت 30 ماہ (ڈیڑھ سال )کی سزا سنا دی گئی۔

اس سے قبل 2017 میں عدالت نے نائب صدر جے وائی لی کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے 5 سال کی سزا سنائی تھی لیکن 2019 میں جنوبی کوریا کی سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ایک نئے مقدمے کی سماعت کا حکم دیا۔

لی کو 2017 میں اس وقت کے صدر کے ساتھ رشوت، کرپشن اور دھوکا دہی کے الزامات میں سزا سنائی گئی تھی جب کہ کرپشن الزامات اور حکومتی راز افشاء کرنے پر سابق خاتون صدر کو بھی 24 برس کی سزا سنائی گئی تھی۔

اس مقدمے کی سماعت کے بعد جے وائی لی کو سام سنگ کے کاروباری مفادات کے لیے دولت کے ذریعے سابقہ صدر پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کا قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ان کو سام سنگ سے منسلک دو کمپنیوں کے ضم ہونے کی ڈیل کے لیے حکومتی مدد حاصل کرنے کے سلسلے میں رشوت دینے کے باعث مجرم قرار دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری سماعت میں سزا کو کم کرکے 30 ماہ کرنے پر جے وائی لی نےجرم تسلیم کرنے کے بعد معافی مانگ لی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here