کے ٹو کے قریب لاپتہ امریکی کوہ پیما کی لاش مل گئی

0
554
کے ٹو کے قریب لاپتہ امریکی کوہ پیما کی لاش مل گئی

کے ٹو کے قریب پاستورپیک میں لاپتہ امریکی کوہ پیما ایلکس گولڈ فرب کی لاش مل گئی۔

ذرائع کے مطابق امریکی کوہ پیما بلندی سے مانوس ہونے کے لیے پاستورپیک کی کوہ پیمائی پرگیا تھا،اس کی لاش 6 ہزار 209 میٹر کی بلندی پر ملی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی کوہ پیما کو آج ہیلی کاپٹر کے ذریعے تلاش کیا گیا،اس کی لاش بلندی سے اتارنےکی کوشش کی جائےگی۔

خیال رہےکہ پاکستان میں ایک ہفتے میں اب تک 2 غیر ملکی کوہ پیما ہلاک ہوچکے ہیں۔

گذشتہ دنوں اسپین سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما بیس کیمپ واپس آتے ہوئے ہلاک ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ رواں ہفتے ہی کے ٹو کی مہم کے دوران ایک نیپالی کوہ پیما سرپر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہواتھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حالیہ دنوں میں تین غیر ملکی کوہ پیما شدید بیمار ہونے پر واپس بھی جا چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here