تابش خان کی قومی ٹیم میں شمولیت کا سن کر ان کی والدہ نے کیا کام کیا؟ دلچسپ اور جذبات سے بھرپور انکشاف

0
523

لاہور ( آن لائن) جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 20 رکنی قومی سکواڈ میں شامل ہونے والے بش خان کا کہنا ہے کہ میری والدہ کو یقین نہیں آ رہا تھا، سکواڈ میں شمولیت کا سن کر وہ سجدے میں چلی گئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق فرسٹ کلاس کرکٹ میں 550 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ سرانجام دینے والی فاسٹ باﺅلر تابش خان کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا جاچکا ہے اور وہ پرامید ہیں کہ انہیں جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کھیلنے کا موقع بھی ملے گا۔

پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں شامل تابش خان نے اس حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کیلئے نام آنے کی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، میری والدہ کو یقین نہیں آ رہا تھا مگر جب انہوں نے سکواڈ میں نام شامل ہونے کا سنا تو سجدے میں چلی گئیں۔

تابش خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کافی کرکٹ کھیل چکا ہوں اور نیشنل سٹیڈیم کی کنڈیشن سمجھتا ہوں، خواب تب پورا ہوگا جب اپنے شہر میں ٹیسٹ ڈیبیو کاموقع ملے گا۔ 36 سالہ تابش خان ڈومیسٹک کرکٹ میں 18 سال کا تجربہ رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے اب تک اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں 598 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here