دورہ آسڑیلیا کے بعد بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج سب سے پہلے کہاں گئے؟جان کر آپکی آنکھیں بھی بھیگ جائیں

0
539
Where did Indian fast bowler Muhammad Siraj first go after his tour of Australia

نیودہلی(آن لائن )آسڑیلیا کا کامیاب دورہ کرکے اپنے ملک لوٹنے والے بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج سب سے پہلے اپنے والد کی قبر پر حاضری دینے پہنچ گئے۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق محمد سراج نے اپنے والد محمد غوث کی قبر پر حاضری دی،فاسٹ باؤلر کے والد پھیپھڑوں کی بیماری کے باعث کچھ روز قبل انتقال کر گئے تھے،ان کے انتقال کے وقت محمد سراج دورہ آسڑیلیا پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ محمد سراج نے دورہ آسڑیلیا کے دوران اپنا ٹیسٹ ڈبیو کیا تھا اور چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوران شاندار باوؤلنگ کا مظاہرہ کیا،ان کی بہترین باؤلنگ کی وجہ سے انڈیا آسڑیلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here