گھر میں ملازم کی طرح کام کرنے والا روبوٹ بنانے کی تیاری

0
507
گھر میں ملازم کی طرح کام کرنے والا روبوٹ بنانے کی تیاری

سب سے زیادہ اسمارٹ فون فروخت کرنے والی معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کی جانب سے ہر سال بین الاقوامی نمائش کے دوران مختلف صورتوں میں کام آنے والے روبوٹس کا تصور متعارف کروایا جاتا ہے۔

تاہم اس بار ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ ایک ایسے روبوٹ پر کام کررہی ہےجو گھر میں ملازموں کے کام سر انجام دے سکے گا۔ سام سنگ کی جانب سے متعارف کروائے گئے تصور میں اس بار روبوٹ گھر میں لانڈری اٹھانے، ڈش واش بھرنے ، ٹیبل ترتیب دینے یہاں تک مالک کو ڈرنک دینے جیسے کام سرانجام دے سکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے روبوٹ کو ’بوٹ ہینڈی‘ کانام دیا گیا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ روبوٹ کیمرہ اور AI استعمال کرکے اشیاء کو پہچان سکے گا۔ نئے روبوٹ سے متعلق سام سنگ کے ریسرچ صدر سیباستین سیانگ کا کہنا ہے کہ بوٹ ہینڈی سے مراد آپ کے لیے کچن ،لیونگ روم اور گھر میں کہیں بھی اضافی ہاتھ کی توسیع ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کمپنی نے مستقبل میں نظر آنے والے روبوٹس کو دکھانے کے لیے سی ای ایس کا استعمال کیا ہے جو ایک حقیقی مصنوعات کے مقابلے میں ایک تصور کی حیثیت رکھتے ہیں۔ بات کریں حالیہ کانسیپٹ روبوٹ کی تو موجودہ شکل میں بوٹ ہینڈی ایک لمبا ، پتلا ، سیاہ اور سفید رنگ کا روبوٹ ہے جس کی دو بڑی ڈیجیٹل آنکھیں ہیں جو چاروں طرف گھومتے ہوئے تاثرات تبدیل کرتا ہے۔

روبوٹ کا بنیادی ڈھانچہ اس کے تین اعضاء کندھے، کہنی اور کلائی ہیں، اس کے آخر میں ہاتھ جیسا کلیمپ موجود ہے۔
یہی نہیں روبوٹ گھر میں ایک جگہ سے دوسری جگہ گھوم سکتا ہے اور اونچی اشیاء تک پہنچنے کے لیے خود کو اوپر اٹھا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here