اس سال بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا جائے گا، وزیر تعلیم سندھ‏

0
564
اس سال بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا جائے گا، وزیر تعلیم سندھ‏

کراچی :وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ یکم فروری سے سندھ کے تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے،اس سال بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا جائے گا،رواں سال امتحانات ہر حال میں ہوں گے ، چاہے آگے ہی لے جانا کیوں نہ پڑیں،اسکولوں میں 50فیصد طالبعلم آئیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیر تعلیم سعید غنی کی سربراہی میں منعقد ہوا،اجلاس میں صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمنز، ڈائیریکٹرز ، سیکریٹری اسکولز اور سیکریٹری کالجز نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سندھ بھر میں پہلی سے آٹھویں اور جامعات یکم فروری سے کھل جائیں گی لیکن تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ بچوں کو 50 فیصد ایک دن اور 50 فیصد دوسرے روز کلاسز کیلئے بلائیں۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ امتحانات کے بغیر اس سال کسی کو اگلی کلاسز میں بغیر امتحان نہیں بھیجا جائے گا اور 60 فیصد کورس مکمل ہونے کے بعد امتحانات لئے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی بنائی گئی کمیٹی آئندہ ایک ہفتہ میں موجودہ اور آئندہ تعلیمی سال، امتحانات کے شیڈول، تعطیلات اور داخلوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ مرتب کرکے پیش کرے گی، جس کے بعد 30 جنوری کو دوبارہ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیاہے، جس میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here