’مصباح الحق کو معاہدہ ختم ہونے سے پہلے ہٹانا غلط فیصلہ ہو گا‘

0
550
It would be wrong to remove Misbah ul haq before his contract expires

لاہور ( آن لائن) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو معاہدہ پورا ہونے سے پہلے عہدہے سے ہٹانے کی مخالفت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدثر نذر نے کہا کہ مصباح الحق کو وقت سے پہلے ہٹانا غلط فیصلہ ہو گا، کسی پر اعتماد کیا ہے تو اس کو پورا موقع ملنا چاہیے، ان کے ساتھ تین سال کا معاہدہ ہوا ہے پہلے ہٹانا ناانصافی ہوگی۔مدثر نذر کے مطابق کوچ پلان لے کر آتا ہے جس کیلئے اسے پورا ٹائم دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مصباح الحق کو چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کے عہدوں پر تعینات کیا تھا تاہم انہوں نے دورہ نیوزی لینڈ سے قبل چیف سلیکٹرشپ کے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے بطور ہیڈ کوچ کام جاری رکھا تاہم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بطور ہیڈ کوچ کام جاری رکھنے سے متعلق بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔

شعیب ملک اور راشد لطیف سمیت کئی سابق کرکٹرز اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ مصباح الحق کو ہٹانے کا فیصلہ ہو چکا ہے تاہم انہوں نے اس فیصلے کی تائید نہ کی تھی۔ شعیب اختر تو یہ دعویٰ بھی کر چکے ہیں کہ مصباح الحق کو ہٹانے کا حتمی فیصلہ ہو چکا ہے اور اینڈری فلاور کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا جائے گا تاہم بورڈ یا مصباح کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا اور مصباح الحق اس وقت جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here