دوسرا ون ڈے ، افغانستان نے آئرلینڈ کو شکست دیدی

0
559
In the second ODI, Afghanistan defeated Ireland

ابو ظہبی ( آن لائن )افغانستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 بناتے ہوئے افغانستان کو جیت کیلئے 260 رنز کا ہدف دیا جسے افغانستان نے محض تین وکٹوں کے نقصان پر 45.2 اوورز میں آسانی کے ساتھ عبور کر لیا ۔

آئرلینڈ کی جانب سے پائول سٹرلنگ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 128 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی جبکہ ان کے علاوہ کرٹس 47 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ ہیری ٹیکٹر نے 24 رنز بنائے اور لورکان ٹکر 17 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ ان کے علاوہ اور کوئی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکا۔؎

افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ 103رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے اور ٹیم کو جیت دلوانے میں اہم ترین کردار ادا کیا ، ان کے بعد ہشمت اللہ شاہدی نے 82 ، اصغر افغان نے 21 اور رحمان اللہ نے 31 رنز بنائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here