دوسرا ٹیسٹ ،انگلینڈ نے 9 وکٹیں گنوا کر 339 رنز جوڑ لیے ، 42 رنز کا خسارہ باقی

0
528
In the second Test, England lost 9 wickets and added 339 runs, leaving a deficit of 42 runs

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 339 رنز بنالیے ہیں تاہم ابھی 42 رنز کے خسارے کا سامنا ہے ۔

تفصیلاتک کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم نے 381 رنز بنائے جس میں میتھیوز 110 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ نیرو شان 92 رنز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے ۔ ان کے علاوہ دنیش چندی مال نے 52 اور تھیرمانے نے 43 رنز کی اننگ کھیلی ۔جبکہ پیریرا نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 67 رنز بنا کرٹیم کو سپورٹ فراہم کی ۔

سری لنکا کے 381 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے 339 رنز جوڑ لیے ہیں لیکن ابھی بھی 42 رنز کا خسارہ باقی ہے اور ایک وکٹ باقی ہے ۔انگلینڈ کی جانب سے سب سے بہترین کارکردگی جوئے روٹ نے دکھائی ، وہ 18 چوکوں کی مدد کے ساتھ 186 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ جوز بٹلر 55، ڈوم بیس 32 ، بیرسٹو 28 اور کیورن نے 13 رنزبنائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here