جنوبی افریقہ کے خلا ف پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کیپر محمد رضوان ’’ سپر مین ‘‘ بن گئے ، ایسا کارنامہ کہ سوشل میڈیا پر میم کا بازار گرم ہو گیا

0
545
In the first Test against South Africa, national team keeper Mohammad Rizwan became Superman

کراچی ( آن لائن )کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں اس وقت تاریخی مناظر ہیں جہاں جنوبی افریقہ کی ٹیم 2007 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے اور اس موقع پر شائقین کرکٹ سٹیڈیم میں تو نہیں جا سکے لیکن سوشل میڈیا پر میم کا طوفان برپا ہے جن میں حسن علی اور وکٹ کیپر رضوان نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستان نے پوری مہمان ٹیم 220 پر پولین پہنچا دی لیکن دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ’’راسی وین ڈیر ڈوسن‘‘17 رنز پر رن آوٹ ہو گئے جس میں رضوان نے ’ سپر مین ‘‘ والی چھلانگ لگا ٹیم کو بڑی وکٹ دلوائی۔

ہوا کچھ یوں کہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ’’ راسی وین ڈیرڈوسن ‘‘ 63 رنز کے مجموعے پر شاٹ کھیل کر رن لینے کیلئے دوڑے لیکن کریز پر دوسری جانب موجود کھلاڑی اپنی حدود سے باہر نہیں نکلے جس پر راسی وین کو آدھی پچ سے واپس جانا پڑا ، اس وجہ سے وہ پچ پر لڑ کھڑا گئے اور ان کا بیٹ بھی ہاتھ سے نکل کر گر پڑا ، شاٹ کھیلنے کے بعد گیند سیدھی بابر اعظم کے ہاتھوں میں پہنچی تھی جہاں سے انہوں نے بیٹنگ ہینڈ پر تھر و کرتے ہوئے براہ راست وکٹوں پر مارنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے اور گیند کو وکٹ کیپر رضوان نے قابو کیا ،محمد رضوان نے گیند پکڑتے ہی’ سپر مین ‘ کی طرح اڑ کر اسے کو وکٹوں کے ساتھ ٹکرایا ، راسی وین جب آدھی وکٹ سے واپس لوٹے تو بیٹ ہاتھ میں نہ ہونے کے باعث وہ کریز کراس نہیں کر پائے حالانکہ انہوں ے چھلانگ لگاکر ہاتھ سے کریز کو چھونے کی کوشش کی لیکن انہیں تاخیر ہو گئی ۔

وکٹ کیپر کے محمد رضوان کی اس شاندار ’’ ڈائیو ‘‘ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں لیکن ساتھ ہی میم کا ایک نیا دور بھی شروع ہو گیاہےاور انہیں ’’ سپری مین‘‘ قرار دیا جارہاہے ۔معہد راجپوت نامی صارف نے نے محمد رضوان کے شاندار سٹمپس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ رضوان سپرمین ہے ۔‘‘

سائیکو گرل نامی صارف نے اس تصویر پر نہایت دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے بالی ووڈ کی معروف فلم ’’ کرن ارجن ‘‘ کے ایک سین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ یہ تو بہت ہی قریب قریب ہے ۔‘‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here