فواد عالم کو آج کیا مشکلات پیش آئیں اور انہوں سنچر ی بنانے کے لیے کیا پلاننگ کی ؟

0
566
What difficulties did Fawad Alam face today and what did he plan to do to make a century

کراچی ( آن لائن )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے ر وز فواد عالم نے سخت دباو کی صورتحال میں شاندار سنچری بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کردیا ۔انہوں نے 245گیندوں پر 109رنز بنائے اور دوسرے روز کے اختتام پر اپنے کھیل سے متعلق اظہار رائے کیا ۔

قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی رمیض راجہ نے فواد عالم سے بیٹنگ کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پچ نئی تھی اس لیے پچ پر پیچز کم تھے لیکن آج پیچز زیادہ ہو گئے ہیں اور لیفٹ ہینڈ سے کھیلنے والوں کے لیے پیچز زیادہ بن گئے ہیں،باونس اور پیس بھی بڑھ گئی ہے ،جنوبی افریقہ کے باولرز نے بہت اچھی گیند بازی کی ،انہوں نے ریورس سوئنگ اور پچ کا استعمال بہت اچھے سے کیا لیکن میں اپنے پلان کے مطابق کھیلتا رہا ۔فواد عالم نے کہا کہ میں پہلے سے سوچ کر بیٹنگ نہیں کر رہا تھا بلکہ گیند کو میرٹ کے مطابق کھیل ر ہا تھا اور کوشش کر رہا تھا کہ باولر کو اپنے اوپر چڑھنے نہیں دینا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پچ پر بہت سے ڈومیسٹک میچ کھیلتا ہوں اس لیے پچ کے رویے کے بارے میں اندازہ تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here