آسڑیلوی ایمپائر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

0
534
Australian Empire announces retirement

برسبین( آن لائن )آسڑیلیا سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ ایمپائر بروس اوکسنفورڈ نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بروس اوکسنفورڈ 15 سال سے ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے،ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ آسڑیلین ڈومیسٹک کرکٹ میں ایمپائرنگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔بروس اوکسنفورڈ نے آسڑیلیا اور انڈیا کے درمیان کھیل گئی ٹیسٹ سیریز میں آخری دفعہ ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دئیے تھے۔وہ 2007 میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے پینل میں شام ہوئے اور 2012 میں ایلیٹ پینل میں شامل ہوئے۔انہوں نے 62 ٹیسٹ ،97 ون ڈن اور 20 ٹی 20 میچز میں ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دئیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here