واٹس ایپ نے خود کو اپنے ہی اسٹیٹس کا حصہ بنا دیا

0
556
واٹس ایپ نے خود کو اپنے ہی اسٹیٹس کا حصہ بنا دیا

واٹس ایپ اب صارفین کی طرح اسٹیٹس لگانے لگی۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے آج رات کسی پیشگی اطلاع کے بغیر خود کو اپنے ہی اسٹیٹس کا حصہ بنا دیا ہے۔ متعلقہ خبرواٹس ایپ ڈیٹا محفوظ رہے گا یا نہیں، واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے اہم اعلان
واٹس ایپ کی جانب سے اہم اعلان سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق…

مزید یہ کہ اب واٹس ایپ صارفین کے ساتھ ساتھ یہ کمپنی خود بھی اپنا اسٹیٹس لگاتی رہے گی۔
تاہم واٹس ایپ کی جانب سے لگائے جانے والے اسٹیٹس کو تمام واٹس ایپ صارفین دیکھ سکیں گے۔
خیال رہے کہ واٹس ایپ کے اپنے سب سے پہلے ’اسٹیٹس‘ میں چار اسکرینز کے ذریعے صارفین کو یقین دلایا گیا ہے۔
واٹس ایپ کی طرف سے یقین دلایا گیا کہ تخلیہ (پرائیویسی) واٹس ایپ کےلیے بہت اہم ہے اور یہ کہ صارفین کے ذاتی پیغامات پڑھے نہیں جاسکتے کیونکہ انہیں ’اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن‘ کا تحفظ حاصل ہے۔
بظاہر یہی لگتا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد، واٹس ایپ صارفین کا وہ اعتماد بحال کرنا ہے جو اس ادارے کی پرائیویسی پالیسی میں حالیہ اعلانیہ تبدیلیوں کے بعد بہت کم ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں دو ارب سے زائد موبائل فونز پر استعمال ہونے والی یہ میسیجنگ ایپ گزشتہ ایک ماہ سے اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کے باعث شدید تنقید کی زد پر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here