پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،تیسرے دن کا کھیل ختم

0
546
Pakistan v South Africa, the third day of the game ended

کراچی ( آن لائن )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پروٹیز نےچار وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالیے،جنوبی افریقہ کو پاکستان پر 29 رنز کی برتری مل گئی ہے۔

تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو پاکستان ٹیل اینڈرز نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیڈ میں 70 رنز کا اضافہ کیا۔حسن علی 21اور نعمان علی 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ یاسر شاہ 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کو پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ پر 158 رنز کی لیڈ حاصل ہوئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کیگیسو ربادا اور کشو مہاراج نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم دن کے اختتامی اوورز میں اسکی تین وکٹیں یکے بعد دیگر ے گرگئیں۔جنوبی افریقہ نے دن کے اختتام تک چار وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے یوں دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کو پاکستان پر 29 رنز کی لیڈ حاصل ہو گئی ہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم 74اور وینڈرڈرسن 64رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے تین جبکہ نعمان علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تیسرے دن جنوبی افریقہ کے باؤلر کیگیسو ربادا نے حسن علی کو آؤٹ کرکے اپنی 200 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here