سابق کرکٹر رمیز راجہ نے فواد عالم کی بیٹنگ تکنیک بارے اہم راز بتا دیا

0
512
Former cricketer Rameez Raja revealed important secrets about Fawad Alam's batting technique

کراچی( آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی رمیز راجہ نے فواد عالم کی بہترین بلے بازی کے پیچھے چھپا راز بتا دیا ۔ایک ویڈیو میں رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ فواد عالم سپن بال کا سامنا کرنے کے لیے خاص انداز میں گھومتے اور پھر دوبارہ لیگ آن پر آجاتے ہیں جبکہ فرنٹ فٹ، مڈل اور لیگ سٹمپ پر ہی رہتا ہے۔ اس دوران وہ گیند کو بڑے غور سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فاسٹ گیند کو کھیلنے کے دوران فواد کا بلا زیادہ ہوا میں رہتا ہے اور بھرپور انداز میں آف سٹمپ پر چلے جاتے ہیں۔ اس طرح وہ زیادہ تر گیند کو لیگ آن پر کھیلتے ہیں۔رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑی کمال انداز میں سٹمپ بھی دکھاتا ہے اور ساتھ ہی پیروں کا استعمال بھی خوب کرتاہے، وہ اس طرح کھیل کر تجربہ کار ہوگئے ہیں، فواد عالم کو توازن برقرار رکھنا خوب آتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here