پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کل راولپنڈی روانہ ہوں گی

0
515
Pakistan and South Africa teams will leave for Rawalpindi tomorrow

کراچی ( آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں کل چارٹرڈ طیارے سے راولپنڈی روانہ ہوں گی، کراچی ٹیسٹ کی جیت پر مصباح الحق اور فواد عالم کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے مزیدار کھانوں کی دعوت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کراچی ٹیسٹ چوتھے ہی روز ختم ہو گیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آج ہوٹل میں ہی آرام کریں گے اور کل دوپہر سپیشل طیارے سے راولپنڈی روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب کراچی ٹیسٹ کی کامیابی پر پاکستان ٹیم نے ہوٹل پہنچ کر کیک کاٹا اور خوب ہلہ گلہ کیا۔ کیک کٹنگ کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کراچی ٹیسٹ کے ہیرو فواد عالم نے ہوٹل میں ہی مزیدار کھانے آرڈر کئے، بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی پارٹی کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here