میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی: پرویز خٹک

0
519
میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی: پرویز خٹک

نوشہرہ: وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اگر میں کچھ کرنا چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی۔

نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پروز خٹک نے کہا کہ اگر میں کچھ کرنا چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی لیکن عمران خان کے مجھ پر بہت سے احسانات ہیں اس لیے ان کے ساتھ مخلص ہوں۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جس کا ساتھ دوں وہ آسمان تک پہنچ جاتا ہے اور اگر ساتھ چھوڑوں تو صفر ہو جائے گا، آج اپوزیشن اور اسمبلی ممبران میری عزت کرتے ہیں، کیونکہ میں انکو سنبھالتا ہوں، یہ میری محنت ہے، یہ میری جدوجہد ہے اج میں پورے پاکستان کا مقابلہ کررہا ہوں۔

بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں پرویز خٹک نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے نوشہرہ میں مقامی لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ مخلص ہوں، ہم اپنے حلقے میں اپنی کاوشوں اور عمران خان کی سپورٹ سے کامیاب ہوئے جب کہ ضمنی انتخاب میں ہمارے امیدوار کے خلاف متحد تمام اپوزیشن پارٹیوں کو شکست دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here