نیٹ فلکس میں اہم فیچر کی آزمائش

0
519
نیٹ فلکس میں اہم فیچر کی آزمائش

مقبول ترین آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس پر ایک اہم فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس کا نام ‘سلیپ ٹائمر’ ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس دنیا بھر میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک اہم فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جس کے تحت صارفین اپنا سلیپ ٹائم سیٹ کر سکیں گے۔

اس نئے فیچر کے تحت صارفین نیٹ فلکس پر 15، 30، 45 منٹ اور جب تک آپ کا شو ختم نہیں ہو جاتا، اس حد تک ٹائم سیٹ کر سکیں گے اور ٹائم کی مدت جیسے ہی ختم ہو جائے گی تو نیٹ فلکس خود بخود بند ہو جائے گا۔

جب صارفین نیٹ فلکس پر کوئی بھی شو دیکھ رہے ہوں گے تو اسکرین پر دائیں ہاتھ کی طرف بالکل اوپر ‘ٹائمر’ بٹن ظر آئے گا اور آپ اپنی مرضی کے مطابق اسے سیٹ کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر ایسے لوگوں کے لیے بہترین ثابت ہو گا جو نیٹ فلکس پر شو ختم ہونے کے بعد نیٹ فلکس بند کیے بغیر ہی سو جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here