راولپنڈی ٹیسٹ ، جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈٹ گئے، ایک وکٹ کے نقصان پر 93 رنز جوڑ لیے

0
509
In the Rawalpindi Test, South Africa were bowled out for 93 runs for the loss of one wicket

راولپنڈی ( آن لائن)دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 370 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 93 رنز بنا لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی جانب سے پاکستان کے 370 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایڈن مکرام اور ڈین ایلگر نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن ڈین ایلگر 17 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم 298رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں سب سے زیادہ 115سکور وکٹ کیپر محمد رضوان کا رہااور ناقابل شکست رہے جبکہ نعمان علی نے ان کا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے 45 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی ۔ ان کے علاوہ فہیم اشرف 29 اور یاسر شاہ 23 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ، آخر میں آنے والے شاہین شاہ آفریدی صرف 4 سکور ہی بنا سکے ۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے عمران بٹ اور عابد علی نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پانچویں اوور میں ہی عمران بٹ بغیر کوئی سکور بنائے کاگیسو ربادا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ کراچی ٹیسٹ میچ اور راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ناکامی سے دوچار ہونے والے عابد علی کچھ دیر وکٹ پر ٹھہرے اور53 گیندیں کھیل کر 13 رنز بنائے مگر 28 کے مجموعی سکور پر وہ بھی کیشو مہاراج کی گیند پر کوینٹن ڈی کوک کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی جلد ہمت ہار بیٹھے اور 45 کے مجموعی سکور پر محض آٹھ رنز بنا کر کیشو مہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ قومی ٹیم کو چوتھا نقصان 63 کے مجموعی سکور پر اس وقت اٹھانا پڑا جب قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر بلے باز اظہر علی 33 رنز بنا کر جارج لینڈے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ کراچی ٹیسٹ میچ کے ہیرو فواد عالم بھی پروٹیز کی باولنگ کا زیادہ دیر تک سامنا نہ کر سکے اور 12 رنز بنا کر جارج لینڈے کی گیند پر ایڈن مارکرم کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ پہلی اننگز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے فہیم اشرف 29رنز بنا کر جار ج لینڈے کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پاکستان کے 272 رنز کے جواب میں 201 بنا کر آوٹ ہو گئی ، پاکستان کے فاسٹ باولر حسن علی نے پروٹیز بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دیں اور پانچ وکٹیں حاصل کر کے جنوبی افریقی اننگز سمیٹ کر پاکستان کو برتری دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ سکور ٹیمبا نے بنایا اور وہ 44 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ، ان کے علاوہ کپتان ڈی کاک 29 ، ایڈن مرکرام 32اور مولڈر 33 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15.4 اوورز میں 54 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی، میڈیم فاسٹ باولر فہیم اشرف اور سپنر نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 272 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، قومی ٹیم کی اوپننگ مکمل طور پر فلاپ رہی عمران بنٹ 15 اور عابد علی محض 6 رنز بنانے میں کامیا ب ہوئے جبکہ سابق کپتان اظہر بغیر کوئی سکور بنانے پولین لوٹ گئے ۔کپتان بابراعظم نے کمان سنبھالی اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی۔ فہیم اشرف نے بہترین کھیل پیش کیا

اور پاکستان کو قابل دفاع ٹوٹل جوڑنے میں اہم مدد دیتے ہوئے 78 رنز کی اننگ کھیلی ، فواد عالم نے 45 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here