ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو پہاڑ جیسا ہدف عبور کرتے ہوئے شکست سے دوچار کر دیا

0
567
West Indies defeated Bangladesh by crossing a mountain-like target

چٹاگانگ( آن لائن )ویسٹ انڈیز نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں395 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف عبور کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو تاریخی شکست دے ڈالی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ایشیاءمیں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑے395 رنز کے ہدف کو 7 وکٹوں کے نقصان پر عبور کرتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹ لی ہے ۔ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی کائل میئرز نے 210 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پانچویں روز بازی پلٹ دی جبکہ نکرما بونر نے 86 رنز کی اننگز کھیل کر مئیرز کا خوب ساتھ دیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مہدی حسن نے چار وکٹیں لیں جبکہ تیج السلام نے 2 اور نعیم الحسن نے ایک وکٹ لی۔قبل ازیں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اپنی پہلی اننگز میں 430 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز 223 رنز 8 کھلاڑی آو¿ٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 259 رنز پر آل آو¿ٹ ہوئی تھی اور اس طرح انہیں جیت کے لیے 398 رنز کا ہدف ملا جو انہوں نے 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here