وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے اپنی کامیابی کا ایسا گُر بتا دیا کہ پوری پاکستانی قوم عش عش کر اٹھے

0
562
Wicketkeeper-batsman Mohammad Rizwan described his success in such a way that the entire Pakistani nation rejoiced

لاہور( آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نےکہا ہے کہ جب آپ کسی چیز کا عزم کرتے اور اللہ پاک سے مانگتے ہیں تو پھر دنیا میں کوئی بھی چیز ایسی نہیں جو ناممکن ہو ، بیٹنگ کے دوران اپنی سنچری کے بارے میں نہیں سوچا تھا،صرف پاکستان کا ٹارگٹ میرے دماغ میں چل رہا تھا ، دونوں ٹیموں کے لئے کنڈیشن مشکل ہے،کوشش ہو گی کہ کامیابی کے مومنٹم کو آگے لے کر چلیں ،اللہ کی رحمت سے پاکستان کی کامیابی کے بعد اپنی سنچری کا بھی مزہ آ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ہیرو محمد رضوان کا کہنا تھا کہ سیریز میں جب آپ پہلا میچ جیتتے ہیں تو پھر ٹیم کو ایک اعتماد حاصل ہوتا ہے اور مومنٹم بنتا ہے،اللہ کی رحمت سے ہم ٹیسٹ سیریز بھی جیت گئے اور پھر اب ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ بھی جیت گئے ہیں تو الحمد اللہ کافی اچھا مورال ہےلڑکوں کا ،آپ کو پتا ہے کہ جس طرح ہم نیوزی لینڈ سے آ رہے تھے تو ہم اپنا آخری میچ وہاں سے بھی جیتے تھے ،اس طرح پوری ٹیم کا مومنٹم بنا ہوا تھا ،کوشش کریں گے کہ ہم اس کو کیری کریں ۔

ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نےکہاکہ جب آپ کسی چیز کا عزم کرتے ہیں اور اللہ پاک سے مانگتے ہیں تو پھر دنیا میں کوئی بھی چیز ایسی نہیں جو ناممکن ہو ،نیت صاف ہو تو اللہ پاک آپ کو وہ چیز ضرور دیتے ہیں مگراس کےلئےآپ کی نیت اور رائٹ وے سب ایک ہی لائن پر ہونی چاہئے،میں نے ہمت کی اور اللہ پاک نے سارا کچھ دے دیا،یہ میرے لئے عزت کی بات تو ہے ہی لیکن میں اس چیز پر خوش ہوں کہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ(ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی)میں سنچری سکور کی ہے،یہ میرےلئےبہت بڑااعزاز ہے کہ الحمد اللہ میں نےپاکستان کی سطح پر یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

وکٹ کے سازگار ہونے کے حوالے سے کئے جانے والے ایک سوال کے جواب میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا کہ ہمیں یہی سکھایا گیا ہے کہ جب آپ وکٹ پر جائیں تو سب سے پہلے پچ کو اچھی طرح سے دیکھیں کہ وہ بیٹسمین کے لئے کیسی ہےاور اس کی ڈیمانڈ کیا ہے؟پھر اس حساب سے کھیلو ،میں نے بھی یہی کوشش کی ،اوپر سے ہمارا ورلڈ کلاس کھلاڑی بابر اعظم بدقسمتی سے پہلے اوور میں رن آؤٹ ہو گئے تو ایسے میں مجھے کھیل کو لمبا لے کر جانا پڑ رہا تھا ،اس لئے میں نے ابتدائی اوور میں ہی سٹرائیک ریٹ سلو رکھا ہوا تھا کیونکہ اس وقت میرے لئے اہم یہ تھا کہ میں وکٹ نہ دوں بلکہ گیم کو لمبا لے جاؤں تاہم بعد میں اللہ کی رحمت سے میرا سٹرائیک ریٹ بھی بہتر ہو گیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بیٹنگ کے دوران میرے ذہن میں اپنی سنچری کے بارے میں کچھ نہیں تھا ،صرف پاکستان کا ٹارگٹ میرے دماغ میں چل رہا تھا،کبھی سنچری کانہیں سوچاتھاکیونکہ اگرآپ دیکھیں تو96پربھی ایک کیچ ڈراپ ہوااور98پربھی کیچ چھوٹا تھا،میں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ میں اپنے دو کے لئے آرام سے چلا جاؤں،میں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا ٹارگٹ کم ہے اور پاکستان کو چھکوں ،چوکوں کی ضرورت تھی اس ٹائم ،میں اپنے سنچری کا کیا کرتا اگر پلان کیا گیا ٹارگٹ پورا نہ ہوتا ؟الحمد اللہ اب مجھے میچ جیتنے کے بعد اپنی سنچری کا مزہ بھی آ رہا ہے کیونکہ ہم میچ جیت گئے ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے لئے کنڈیشن مشکل ہے،جس طرح ہماری باؤلنگ سٹرنتھ ہے ،ہمارے سپنرز اور فاسٹ باؤلرز نے جس طرح آج باؤلنگ کی ہے ،اُنہوں نے آج کر کے دکھایا ہے،ہمارے لئے سب کچھ مشکل ہے تاہم کوشش کریں گے کہ ہم اس مومنٹم کو آگے ساتھ لے کر چلیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here