پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

0
1237

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فائیو جی ٹیکنالوجی کی آزمائش کے دوران 1.685گیگا بائٹس فی سیکنڈ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کے ساتھ اپنے تیز ترین انٹرنیٹ ڈیٹا کی شرح حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے ۔

فائیو جی ٹیکنالوجی کی آزمائش کا کامیاب تجربہ ملک کے سب سے بڑے ٹیلی کام گروپ پی ٹی سی ایل کی جانب سے پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا جہاں فائیو جی ٹیکنالوجی کی آزمائش غیر تجارتی بنیاد پر محدود پیمانے پر کی گئی۔

تقریب میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا احاطہ کرنے والے منظر نامے ریموٹ سرجری اور کلاؤڈ گیمنگ کا بھی براہ راست عملی جائزہ پیش کیا گیا۔

وفاقی وزیر امین الحق کے مطابق فائیو جی ٹیکنالوجی معاشی خوشحالی کے خواہشمند ملک کو ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی ماحول کا اہل بنائے گی۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ مواصلات (کمیونیکیشن) معاشرتی معاشی ترقی اور ملک میں مالی شمولیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تقریب میں بتایا گیا کہ ماحولیاتی نظام (ایکو سسٹم )کے قیام کے بعد ڈاکٹرز دور دراز علاقوں سے غیر مؤثر طور پر سرجری کر سکیں گےجس کے بعد معاشرتی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جو ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کو حقیقت بنا دیں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here