فیصلہ کن میچ ،پاکستان کو میچ کے آغاز میں ہی پہلی کامیابی مل گئی،جنوبی افریقہ کا اہم کھلاڑی آوٹ

0
963
Decisive match, Pakistan got its first victory at the beginning of the match, South Africa's key player out

لاہور( آن لائن )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلی جارہی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا فیصلہ کن میچ جاری ہے ۔جنوبی افریقہ نے دو اوورز میںایک وکٹ کے نقصان پر 11رنز بنا لیے ۔پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ محمد نواز نے حاصل کی جنہوں نے ایک خوبصورت گیند کے ساتھ جنوبی افریقہ کے دھواں دار بلے باز ہینڈرکس کو کلین بولڈ کیا ۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔بابر اعظم نے بتا یاکہ پاکستان کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہی ہیں،خوشدل شاہ ،افتخار احمد اور حارث روف کی جگہ حسن علی ،آصف علی اور زاہد محمود کو موقع دیا گیا ۔دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here