آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ گوگل اور فیس بک معاہدوں کے قریب ہیں جن کے تحت مقامی خبررساں اداروں (میڈیا) کو وہ خبروں کا معاوضہ ادا کریں گے اور اس معاہدے سے امید ہے کہ آسٹریلیا میں ریگولیٹری کے حوالے سے پیدا ہونے والے تعطل میں نرمی پیدا ہو گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے آسٹریلیا کے وفاقی وزیرخزانہ جوشوا انتھونی فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکر برگ اور گوگل کے سی ای او سندر پچائی سے ملاقات کی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران جوشوا انتھونی کا کہنا تھا کہ ’ہم کچھ انتہائی اہم تجارتی معاہدوں کے بہت قریب ہیں اور ہم نے اس میں کافی پیشرفت کرلی ہے۔
دوسری جانب گوگل اور فیس بک نے آسٹریلوی قانون سازی کی مخالفت کی ہے جس کے باعث وہ میڈیا کمپنیز کو خبروں کی ادائیگی کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔
فیس بک نے کسی خاص قانون سازی سے متعلق گفتگو سے انکار کرتے ہوئے آسٹریلیا کو دھمکی دی اور کہا ہےکہ اگر قانون نافذ کیا گیا تو وہ آسٹریلیا میں اپنا سرچ انجن بند کردے گا۔