شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

0
554
Security forces operation in North Waziristan, 3 terrorists killed

راولپنڈی ( آن لائن)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ آپریشن دہشتگردوں کی مصدقہ موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن میں علیم خان خوشالی گروپ کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here