مسلم لیگ(ن)کو فوج کیخلاف بولنے کی قیمت چکانی پڑے گی، شیخ رشید

0
563
مسلم لیگ(ن)کو فوج کیخلاف بولنے کی قیمت چکانی پڑے گی، شیخ رشید

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کو فوج کے خلاف زبان استعمال کرنے کی قیمت ادا کرنی پڑیگی، عمران خان کے لیے خیر دیکھ رہا ہوں، ان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کیلئے اپوزیشن کوئی چیلنج نہیں، صرف مہنگائی چیلنج ہے، اور وہ مہنگائی بھی کنٹرول کرلیں گے، رمضان پیکج کا اعلان جلد کردیا جائے گا، غریب طبقے کو مکانات کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

عمران خان کے لیے خیر دیکھ رہا ہوں، ان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور آئندہ الیکشن میں بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے، آپس میں ہی جوتیوں میں دال بٹ گئی ہے، مولانا فضل الرحمان سے کہا تھا کہ بچوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں آپ خراب ہوں گے، سب سے زیادہ نقصان فضل الرحمان کی سیاست کو پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سمجھدار ہے، آصف زرداری تاش چھاتی کے ساتھ لگا کر کھیل رہے ہیں، لیکن (ن) لیگ کو فوج کے خلاف زبان استعمال کرنے پر قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف ملے گا، عدالتیں آزاد ہیں، تمام ویزے آن لائن کر دیئے ہیں، نوازشریف ملک آمد کا اعلان کریں تو 24 گھنٹوں میں سفری پروانہ جاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیب، ایف آئی اے اور دیگر ادارے بہت اچھا کام کررہے ہیں، پھر بھی ایف آئی اے میں مزید بہتری کیلئے کوشاں ہیں، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی بہتر ہے، چین اور دیگر ممالک سے اچھے تعلقات ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here