انصاف، میرٹ اور ترقی کے ذریعے آزاد کشمیر میں تبدیلی لائیں گے، میاں شفیق جھنگوی

0
407
shafique jhangvi

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سنیر رہنما اور امیدوار حلقہ لوئر نیلم میاں محمد شفیق جھاگوی نے کہا ہے کہ انصاف، میرٹ اور ترقی کے ذریعے آزاد کشمیر میں تبدیلی لائیں گے اور وادی نیلم میں انقلاب برپا کر کے دم لیں گے۔ منتخب نماہندوں نے عوام کو وعدوں اور دعووں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ ان کا احتساب کیا جائے گا۔ اور علاقے کی بلا امتیاز خدمت کی جائے گی۔
وہ وادی نیلم کے سرکردہ زعماُ ُ سے بات چیت کر رہے تھے ان میں چوہدری رفیق، کامران منہاس، اسد مغل، راجہ طارق، امتیاز احمد، عادل شیخ اور اسلم مغل شامل ہیں۔
میاں شفیق نے کہا کہ میرے اسلاف نے حرص اور لالچ کے بغیرخدمت خلق کا درس دیا ہے اور پورا کشمیر اس کا گواہ ہے کہ ہمارا خاندان پانچ نسلوں سے دین کی تبلیغ، اصلاح معاشرہ، رفاہ عامہ اور خدمت انسانیت کے لئے سرگرم رہا ہے اور اس کے لئے کبھی غافل نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہے معاشرتی انصاف اور سماجی خدمت کے بغیر کوئی سوسائٹی ترقی نہیں کر سکتی اور نیلم کے عوام نے آزادی کشمیر کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ان کے حقوق کا وقت آ چکا ہے۔ ہم نے عوامی ترقی اور سماجی انصاف کا تہہ کر رکھا ہے۔ الیکشن کے بعد محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ کشمیر کی آزادی، گڈ گورنس قانون کی حکمرانی اور تعمیر و ترقی کے عزم کے ساتھ میدان میں آئے ہیں۔
ان رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ میاں شفیق جھاگوی کی صورت میں نیلم کو ایسا اجلا، بےباک اور تعلیم یافتہ لیڈر ملا ہے کہ جس کے خاندان کی طویل اور قابل فخر تاریخ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here