اشرافیہ کیلئےایمنسٹی سکیم اورغریبوں کیلئےلنگرخانے؟، بلاول نے وزیراعظم کو ایک بار پھر آڑھے ہاتھوں لے لیا

0
500
Amnesty scheme for elites and anchorage for the poor . Bilawal once again took the Prime Minister by surprise

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ یومیہ 15سے 20افراد خود کشی کرتے ہیں ،عام شہری کیلئے زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے ، و زیر اعظم اپنی خیالی دنیا سے باہر آئیں ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے غربت میں اضافے پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی سالانہ شرح 14فیصد سے بڑھی تو عوام کیسے گزارہ کریں گے ،ادویات کی قیمتوں میں 100فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے ،عوام سے 90ارب روپے سے زائد نکلوانے کیلئے بجلی کی قیمت پھر سے بڑھا دی گئی ، عید کے بعد صنعتی شعبے سے 20فیصد ملازم نوکریوں سے نکالنے کا خدشہ ہے ، اشرافیہ کیلئے ایمنسٹی سکیم اور غریبوں کیلئے لنگر خانے ؟۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ساڑھے آٹھ کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے آگئے ،غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here