واٹس ایپ نے 20 لاکھ سے زائد بھارتی صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کردیے

0
556
واٹس ایپ نے 20 لاکھ سے زائد بھارتی صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کردیے

کیلی فورنیا: واٹس ایپ نے نقصان دہ اور غلط معلومات پھیلانے پر بھارت میں 20 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس بلاک کر دیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق معروف میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے بھارت میں 400 ملین سے زائد صارفین ہیں اور واٹس ایپ نے بھارت کے نئے متنازع سوشل میڈیا قوانین کے تحت پہلی رپورٹ جاری کردی ہے۔

واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنی رپورٹ میں 20 لاکھ سے زائد صارفین کو اسپام میسجنگ میں ملوث پانے پر ان کے اکاؤنٹس بلاک کردیے، ان صارفین نے رواں سال 15 مئی سے 15 جون تک واٹس ایپ کے طے شدہ قوانین کی خلاف ورزی کی۔

واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نقصان دہ اور غیر مطلوبہ پیغامات کے پھیلاؤ کو روکنا اہم ٹارگٹ ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ جعلی خبروں اور غلط معلومات کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہا ہے، بھارت واٹس ایپ کی بڑی مارکیٹ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here