مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

4 جولائی امریکا کا کورونا سے آزادی کا دن بھی ہوگا، جوبائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے امکان ظاہر کیا ہے کہ رواں برس 4 جولائی کو ملک سے کورونا کے خاتمے کا دن منایا جائے گا جس میں اب تک 5 لاکھ امریکیوں کی جان جا چکی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے گزشتہ برس 12 مارچ کو کورونا کو عالمی وبا قرار دیا تھا اور عالمی وبا قرار دیئے جانے کے ایک سال پورے ہونے کے دن صدر جوبائیڈن نے اپنے خطاب میں 4 جولائی کو امریکا سے کورونا کے خاتمے کے دن کے طور پر منانے کے عزم کیا ہے۔

امریکا کا یوم آزادی 4 جولائی کو منایا جاتا ہے، صدر جوبائیڈن نے اس سال کے یوم آزادی کو کورونا سے آزادی کا دن قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اگر شہریوں کو اسی طرح ویکسین کے ٹیکے لگائے جاتے رہے تو 4 جولائی 2021 کو کورونا سے آزادی کا دن منائیں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ اس سلسلے میں تمام ریاستیں 1 مئی تک بالغوں کو ویکسین کے دونوں ٹیکے لگانے کا عمل پورا کرلیں۔ مجھے امید ہے کہ منصوبے پر عمل کیا گیا تو کورونا کیسز میں بڑے اضافے رک جائیں گے تاہم اکا دکا کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے جہاں 5 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اسکول اور کاروباری سرگرمیاں بند ہیں۔

اس زمرے سے مزید

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر آگہی مہم

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر...
المادة السابقة
المقالة القادمة