مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

5 سال میں پاکستانی برآمدات 36.7 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان، آئی ایم ایف

اسلام آباد: 

 بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ مالی سال 2023-24 ء تک پاکستان کی برآمدات کا حجم 36.7 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے یہ پیشنگوئی اپنی حالیہ اسٹاف رپورٹ میں کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے حسابات جاریہ کا خسارہ جو 2017ء میں 19.9 ارب ڈالر تھا، میں بتدریج کمی آئی تھی۔ جاری مالی سال کے دوران پاکستان کے حسابات جاریہ کا خسارہ 6.95 ارب ڈالر تک گر جائے گا جبکہ آئندہ مالی سال کے اختتام پر پاکستان کے حسابات جاریہ کا خسارہ مزید کم ہو کر5.49 ارب ڈالر ہو جائے گا۔

اسی طرح جاری مالی سال میں تجارتی خسارہ گر کر24.9 ارب ڈالر ہو جائے گا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 29.46ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے زری اور مالیاتی استحکام اور مجموعی معیشت کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتیجہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو رواں سال کیلئے 5.5 ٹریلین ڈالر کے ٹیکس اہداف کے حصول میں کامیابی متوقع ہے۔

آئندہ سال کے دوران ٹیکسوں کی وصولی7.011 ٹریلین رہنے، مالی سال 2000-21ء میں 8.3 ٹریلین اور مالی سال 2022-23ء میں ٹیکسوں کی وصولی کا حجم9.48 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا آن لائن سسٹم شروع نہ ہو سکا

کراچی:   ایک ایسے وقت میں جب تاجر سیلز ٹیکس کے...

امریکا کی بھارت کو ہری جھنڈی، ترجیحی تجارتی ملک کا درجہ ختم کردیا

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو دوسری بار وزیراعظم بنتے...

ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بلاک کردیا

کیپیٹل ہل واقعے کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر...