پی کے نیوزلائن پاکستان کاسب سے بڑا اور قابل اعتماد آن لائن نیوزپیپر ہے جس کا واحد مقصد اپنے صارفین تک سچی اور بروقت خبریں پہنچانا ہے. آج کل کی مصروف اور ٹیکنالوجی سے لیس زندگی میں صارفین روایتی اخباروں کی بجائے اپنے موبائل فون کے ذریعے تازہ ترین خبروں سے آگاہ رہنے کو پسند کرتے ہیں. جدید دنیا کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پی کے نیوزلائن اپنے صارفین تک تازہ ترین خبریں پہنچانے کے لئے دن رات کوشاں ہے اور ہماری خبریں ہمہ وقت آپ کو بذریعہ سوشل نیٹ ورک، موبائل فون اور آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے پہنچائی جا رہی ہیں.
ہمارے نمائیندے :
پی کے نیوزلائن پاکستان بھر میں پھیلے ہوئے ہیں جو کہ خبروں کی ترسیل کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی واقعہ لمحوں میں آپ تک پہنچانے کو یقینی بناتے ہیں. اگرچہ پی کے نیوزلائن نے اب تک ایک بڑی نیوز رپورٹر کی ٹیم تشکیل دی ہے تاہم اس کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہم ہر وقت نئے ٹیلینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں. اگر آپ بھی ہماری ٹیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو اپنا سی وی مستند اسناد کے ہمراہ ہمیں ارسال کریں.
ہماری ٹیم:
نیاز اے شاکر
بطور سی ای او نیاز اے شاکر اپنے آن لائن نیوزپیپر کو بہتر سے مزید بہتر بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں. آپ نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کا آغاز بطور کالم نگار شروع کیا اور بلاچستان کے مختلف اخبارات میں آپ کے کالم شائع ہوتے رہے ہیں. کچھ عرصہ یونیورسل نیوزایجنسی سے وابستہ رہنے کے بعد روزنامہ مشرق بلوچستان میں بطور سب ایڈیٹر اپنی ذمہ داریاں ادا کیں اور ساتھ ساتھ اپنی کالم نگاری کا سلسلہ بھی جاری رکھا. آج کل پی کے نیوزلائن کے ساتھ ساتھ اپنے انگلش نیوزپیپریوکے نیوزلائن کو بھی انٹرنیشنل کمیونٹی تک تازہ ترین خبریں بہم پہنچانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں.
حسن علی، بیورو چیف بوریوالہ
حسن علی ہمارے نہایت منجھے ہوئے نوجوان صحافی ہیں جو کہ بوریوالہ سٹی کے بیوروچیف کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں. حسن علی نہ صرف پی کے نیوز لائن سے وابستہ ہیں بلکہ ساتھ ساتھ آپ اے آر وائی کی سرعام ٹیم سے بھی وابستہ ہیں اور اقرارالحسن کے قریبی ساتھی ہیں. اس کے علاوہ حسن علی صاحب اپنا نیوزچینل 90 نیوز بھی چلا رہے ہیں اور پنجاب پریس کلب بوریوالہ کے سینئیر ممبر بھی ہیں.
اسماعیل اسلم، بیورو چیف وہاڑی
محترم اسماعیل اسلم صاحب ایک نہایت ہی متحرک، محنتی اور نڈر نوجوان صحافی ہیں جو کہ پی کے نیوزلائن کا بہترین اثاثہ ہیں. آپ پی کے نیوزلائن کے وہاڑی میں بیوروچیف ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سرعام ٹیم وہاڑی کے بھی نمائیندہ ہیں. اپنی صحافتی خدمات سرانجام دینے کے لئے وہ ہمہ تن مصروف رہتے ہوئے وہاڑی ضلع کی ہر تقریب اور کوریج کا ایک لازمی حصہ ہیں. اس کے علاوہ آپ 90 نیوز چینل سے بھی وابستہ ہیں.
طیب علی، بیوروچیف چیچہ وطنی
طیب علی ایک انتھک، محنتی اور قابل قدر نوجوان صحافی اور بلاگر ہیں جو کہ مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر بلاگز لکھتے ہیں. طیب علی صاحب ہمارے چیچہ وطنی کے بیوروچیف ہیں اور یو ایس اپڈیٹس کے لئے بھی رپورٹنگ کرتے ہیں.