مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

چارسدہ میں پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا

چارسدہ (آن لائن) چارسدہ پولیس نے اندھے قتل کیس کا سراغ لگا لیا ۔ چچازاد بھائیوں نے جائیداد کی لالچ میں جوان سال چچا زاد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ خاتون سمیت ایک ملزم گرفتار ۔ دونوں ملزما ن کا میڈیا کے سامنے اقرار جرم ۔ اس حوالے سے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ڈی ایس پی بشیر احمد یوسفزئی نے کہا کہ 27اکتوبر کو دریائے کابل کے قریب آگرہ پایاں میں پڑانگ پولیس کو ایک نوجوان کی نعش ملی تھی جس کے ہاتھ پاؤں باندھے گئے تھے جبکہ مقتول کے منہ پر ٹیپ بھی لگایا گیا تھا ۔ واقعہ کے حوالے سے پڑانگ پولیس نے اے ایس آئی لعل بادشاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نعش پوسٹمارٹم کیلئے چارسدہ ہسپتال منتقل کیا جہاں سے بعد ازاں نعش کو لاوارث قرار دیکر ٹی ایم اے قبر ستان میں امانتاً دفنا دیا گیا۔ ڈی ایس پی بشیر یوسفزئی کے مطابق پوسٹمارٹم میں مقتول کو زہریلے انجکشن لگانے کا انکشاف بھی سامنے آیاہے ۔ اگلے روز مقتول کی شناخت فیض الرحمان ولد عبدالرحمان کے نام سے ہوئی جس کو لواحقین نے پہچانا اور نعش کو باقاعدہ تدفین کیلئے آبائی علاقہ درہ آدم خیل لے گئے ۔ ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ اور ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان نے یونیورسٹی کے طالب علم کے بہیمانہ قتل کا سخت نوٹس لیا اور ڈی ایس پی بشیر احمد یوسفزئی ، انوسٹی گیشن آفیسر نور السلام اور ایس ایچ او عارف خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی فوری گرفتاری اور قتل کے محرکات معلوم کرنے کا ٹاسک دے دیا ۔ ڈی ایس پی بشیر احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اعلی پولیس افسران کے حکم پر تشکیل کر دہ ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کی اور حکیم آباد نوشہرہ سے تعلق رکھنے والی نیلم شیر نامی لڑکی کو گرفتار کیا جن سے تفتیش کے بعد پولیس نے ایک اور ملزم زاہد الرحمان کو گرفتار کر لیا ۔ دوران تفتیش ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ جائیداد کی لالچ میں انہوں نے چچا زاد بھائی کا خون کیا ۔ ڈی ایس پی بشیر احمد یوسفزئی نے کہا کہ قتل میں ملوث دیگر دو ملزمان کو بھی عنقریب گرفتار کر لیا جائیگا۔

اس زمرے سے مزید

طالبان کا افغان شہریوں کے لیے کابل ایئرپورٹ بند کرنے کا اعلان

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے...

کنگنا رناوت کی فلم ’ججمنٹل ہے کیا‘ کے پوسٹر کے چربہ ہونے کا الزام

ممبئی:  غیر ملکی اداکارہ نے بھارتی فلم ’ججمنٹل ہے کیا‘...

جرمنی میں 100 مریضوں کو ہلاک کرنے والے میل نرس کو عمرقید کی سزا

برلن: جنگِ عظیم دوم کے بعد جرمنی کے سب...