مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

غلط ڈیٹا دکھا کر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان سہیل مظفر نے پاکستان سے متعلق رپورٹ پر وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

چند روز قبل ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ منظر عام پر آئی تھی جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا۔

اس رپورٹ کو لیکر اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ حکومت نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ساکھ پر ہی سوالیہ نشان اٹھا دیئے تھے۔

Corruption report misinterpreted to damage Pakistan
Corruption report misinterpreted to damage Pakistan

اب چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے سربراہ سہیل مظفر نے اس رپورٹ کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی ہے۔

سہیل مظفر کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کہیں نہیں کہا کہ 2019 میں پاکستان میں کرپشن بڑھی ہے، پاکستان کا اسکور ایک درجہ نیچے جانا کرپشن میں اضافے یا کمی کی نشاندہی نہیں کرتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدانوں اور میڈیا نے رپورٹ کو غلط رپورٹ کیا، غلط اعداد و شمار پیش کر کے پاکستان کی ساکھ کونقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا کہ حکومت پاکستان کے بدعنوانی کے خلاف اقدامات قابل ستائش ہیں اور موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔

سہیل مظفر نے کہا کہ انڈیکس میں شامل ڈیٹا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا نہیں ہوتا، رپورٹ میں 13 مختلف ذرائع کے اعداد و شمار شامل ہوتے ہیں۔

اس زمرے سے مزید

ماہرہ خان کی فلم ’ سپر اسٹار‘ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان اور...

نظریاتی اساس اور قومی حمیئت پر ضرب کیوں ؟

پاکستان کی نظریاتی اساس اور قومی وحدت کے خلاف...

اس سال بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا جائے گا، وزیر تعلیم سندھ‏

کراچی :وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ...