مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

بورے والا کے قریب تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ،چار ڈاکو ہلاک۔ ورثا کا پرتشدد احتجاج

بورے والا (ویب ڈیسک) پولیس ذرائع کے مطابق بورے والہ کے نواحی گاوں 519/ ای بی کے قریب تھانہ صدر کی حدود میں چار ڈاکو راہگیر سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہورہے تھے. پولیس کو 15 پر اطلاع ملی جس پر تھانہ صدر پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے انکا تعاقب کر کے گھیرا ڈال لیا. پولیس کو دیکھ کر ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جسکے جواب میں پولیس کے جوانوں نے پوزیشنیں سنبھال کر جوابی فائرنگ شروع کردی. ایک گھنٹہ تک فائرنگ کے تبادلہ میں چاروں ڈاکو پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئے. ہلاک ہونے والے ڈاکووں کے متعلق پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انکا تعلق بین الاضلاعی گروہ سے تھا اور یہ قتل، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے

دریں اثنا اس مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ہلاک ہونیوالے چاروں افراد کے لواحقین نے مین وہاڑی روڈ بلاک کردیا اورڈنڈے اٹھاۓ مشتعل افراد نے ڈی ایس پی صدر سمیت پولیس پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈوں سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ مشتعل ورثا کا الزام تھا کہ پولیس نے ہمارے چار بندوں کو آٹھ روز قبل گرفتار کیا اور بغیر تفتیش کے ڈاکو ظاہر کرکے ہلاک کردیا ۔
اس واقعہ کے بارے میں ایڈووکیٹ محمد عباس لنگڑیال نے میڈیا کے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے واقع کی تفسیل بتائی جو کہ اس وڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے.
https://www.youtube.com/watch?v=0nTpqxN0jFA&feature=youtu.be

پولیس مقابلے کے ردعمل کے بعد حالات کشیدہ ہونے پر ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کی بہترین حکمت عملی کے نتیجے میں مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے اور ٹریفک بحال کر دی گئی۔

اس زمرے سے مزید

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر آگہی مہم

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر...