ضابطہ اخلاق

صحافیوں کے لئے ضابطہ اخلاق
صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور کسی بھی صحافی کے لئے صحافت کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرنا لازمی ہے کیونکہ ایک صحافی نے غیر جانبدرارانہ رپورٹنگ کرنی ہوتی ہے تا کہ عوام تک کوئی بھی خبر صحافی کی اپنی پسند نا پسند سے ہٹ کے حقائق پر مبنی پیش کی جائے. پی کے نیوزلائن صحافت کے اعلی اصولوں پر یقین رکھتا ہے اور اپنے رپورٹرز اور ایڈیٹرز کے لئے درج ذیل ضابطہ اخلاق وضع کیا ہےجس کی پاسداری ہر صحافی پر لازم ہے.

درستگی:
ایک صحافی کے لئے لازم ہے کہ وہ خبر کو شفاف طریقے سے پیش کرے اور گمراہ کن، مسخ شدہ اور حقیقت کے منافی خبریں شائع نہ کرے اور اگر کوئی ایسی خبر اس کے سامنے آتی ہے تو اس کی درستگی کرے. اگر کبھی کوئی خبر حقیقت کے منافی شائع ہوتی ہے تو ادارہ اور صحافی اس کی معذرت کرے.

پرائویسی:
ہر صحافی کے لئے لازم ہے کہ وہ انفرادی اور اجتماعی پرائیوسی کا احترام کرے اور بلااجازت کسی کی نجی زندگی میں مداخلت نہ کرے. کسی بھی پرائیوٹ مقام پر کسی کی بلااجازت تصویر لینا غیر قانونی اور جرم ہے.

ہراساں کرنا:
کسی بھی صحافی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی کی اجازت کے بغیر اس کی تصویر بنائے یا معلومات کے حصول کے لئے اسے ہراساں کرے. اگر کوئی فرد صحافی کو سوال کرنے سے منع کرے یا تصویر بنانے کی اجازت نہ دے تو صحافی کو رک جانا چاہئے. اسی طرح ایک ایڈیٹر کے لئے لازم ہے کہ وہ یہ بات یقینی بنائے کہ صحافی معلومت کے حصول کے لئے کسی ضابط اخلاق کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہا.