مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

روڈ بند کرنے والے کچھوے کو وارننگ اور سیلفی کے بعد چھوڑدیا گیا

فلوریڈا: قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے ایک سست رفتار کچھوے کو مرکزی شاہراہ بند کرنے کے جرم میں کچھ دیر اپنے پاس رکھا اور اسے وارننگ دینے اور سیلفی لینے کے بعد چھوڑدیا گیا۔

فلوریڈا میں عام پائے جانے والے گوفر کچھووں میں سے ایک سینٹ آگسٹائن کے جنوب میں واقع نوکاٹی پارک وے کی مصروف شاہراہ پر آگیا جسے پولیس نے معمول کی گشت کے دوران دیکھا۔ ملزم کا تعلق گوفیرس جینس سے بتایا جاتا ہے لیکن اس کی عمر معلوم نہ ہوسکی۔

پولیس نے اس سے روڈ سے ہٹنے کو کہا تو اس نے دیدہ دلیری سے انکار کردیا جس پر پولیس نے مجبوراً کارروائی کی اور اسے کچھ دیر کے لیے ’گرفتار‘ کرلیا۔

سینٹ جان کاؤنٹی شیرف آفس کے ترجمان کے مطابق ’ اس پرخطر رویے کے بارے میں کافی تفتیش کی گئ اور مشکوک کچھوے کو اس کی اپنی ضمانت پر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ گوفر نسل کا کچھوا بات چیت کے وقت تعاون پر آمادہ رہا اور اسی وجہ سے میں نے اسے وارننگ دے کر چھوڑدیا ہے۔

یہ نایاب کچھوے مسی سپی دریا کی اطراف پائے جاتے ہیں اور گہری سرنگیں کھود کر اس میں اپنا مسکن بناتے ہیں۔ ان کی عمر 60 برس تک ہوتی ہے اور بسا اوقات یہ 15 فٹ طویل سرنگیں بناتے ہیں۔ اس علاقے میں بہت سے کچھوے روڈ پر آجاتے ہیں جہاں وہ حادثات کے شکار ہوکر مربھی جاتے ہیں۔

پولیس افسر نے کچھوے کی سیلفی بھی لی اور اس کے بعد اسے رہا کردیا۔ کچھوے نے خوشی خوشی تصویربنوائی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عادی مجرم نہیں ہے۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

شین واٹسن پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے کیلیے بے تاب

کراچی:  شین واٹسن پاکستان میں پی ایس ایل میچز کھیلنے...

بوریوالا میں جواں بیٹی کو چھری پھیر کر قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

بورےوالا کے علاقہ یوسف آباد میں سفاک ملزم نیاز...

بھارت میں کرپٹوکرنسی پر پابندی اور سزا کیلئے قانون سازی

نئی دہلی: بھارت کرپٹوکرنسی پر پابندی اور ٹریڈنگ کرنے...

100 سال پرانی یہ تصویر کس چیز کی ہے؟ آپ کے جواب سے آپ کی عمر بتائی جاسکتی ہے کیونکہ۔۔۔

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے ایک انوکھا...