مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

ناسا نے چاند پر اترنے والی انسان بردار گاڑیوں کی تفصیل جاری کردی

واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے ناسا نے تین کمرشل کمپنیوں سے کئے گئے معاہدے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمپنیاں اس کے لیے چاند کے مشن ڈیزائن کریں گی جسے آرتیمس نامی پروگرام کے تحت انسانوں کی چاند تک رسائی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس کے بعد 2024 تک ناسا کی جانب سے چاند پر خلانورد بھیجے جائیں گے۔ اس سال کے اختتام تک ناسا سائنسی سامان کی تفصیل فراہم کرے گا جس کے بعد تین کمپنیاں ناسا کے ’کمرشل لونر پے لوڈ سروسز‘ (سی ایل پی ایس) کے منصوبے کے تحت سائنسی سامان اور ٹیکنالوجی سے مزین آلات چاند پر پہنچائیں گی
moon1-1559677224
اس سائنسی سامان میں چاند کی سطح پر اشعاع (ریڈی ایشن) کی پیمائش، نئی لینڈنگ ٹیکنالوجیز کی آزمائش اور دیگر تجربات کے جدید آلات شامل ہوں گے۔ تمام ٹھیکے دار کمپنیاں سامان کی تیاری، لانچنگ اور چاند پر اترنے تک کے تمام مراحل میں ناسا کی مدد کریں گی۔

اس ضمن میں ایسٹروبوٹک کمپنی کو 79.5 ملین، انٹیوٹوومشین آف ہیوسٹن کو 77 ملین اور آربٹ بیونڈ آف ایڈیسن کمپنی کو 97 ملین ڈالر کی رقم دی گئی ہے۔ ان تینوں کے مشن مختلف ہوں گے اور کئی پے لوڈ تیار کئے جائیں گے۔
moon2-1559677226
منصوبے کو آرتیمس پروجیکٹ کا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد 2028 تک چاند پر انسان کو قدرے طویل عرصے تک رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اسی سے انسانوں کی مریخ تک رسائی کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ لیکن پہلے مرحلے میں ایک مرد اور ایک خاتون کو چاند پر پہنچایا جائے گا۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

خواب غفلت سے جاگنے والی ٹیم حریفوں کی نیندیں اڑانے کیلیے پُرعزم

اہور: خواب غفلت سے جاگنے والی پاکستانی ٹیم حریفوں...

شاہ رخ خان پرتنقید کرکے شان خود تنقید کا نشانہ بن گئے

کراچی:  پاکستانی سپراسٹارشان بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کوتنقید...

’’طیفا ان ٹربل‘‘ جیکی چن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کیلئے نامزد

چین:  گزشتہ برس ریلیز ہونے والی علی ظفر کی ایکشن...