مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ، پہلا ٹیسٹ ، شہر میں سڑکیں بند ہونے سے پولیس اہلکاروں اور شہریوں میں ’جھگڑے‘

کراچی ( آن لائن )کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آج سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے سبب سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں نیشنل سٹیڈیم کے اطراف راستے بند کردیئے گئے جس کی وجہ سے دشواری ہونے پر شہری پولیس اہلکاروں سے الجھتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈالمیا فلائی اوور سے ملینیئم جانے والے شہری اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ بھی پیش آیا جس پر پولیس اہلکاروں نے شہری کو دھو ڈالا ۔پولیس اہلکار شہری کو گھسیٹتے ہوئے موبائل تک لے گیا تاہم دیگر اہلکاروں نے بیچ بچائو کرواتے ہوئے شہری کو وہاں سے روانہ کیا ۔اس کے علاوہ کئی اور جگہوں پر بھی راستے بند ہونے کے باعث شہری پولیس اور ٹریفک پولیس اہلکاروں سے سخت الفاظوں کا تبادلہ کرتے ہوئے دکھائی دیئے ۔

شہر قائد کی مختلف سڑکیں سیکیورٹی کے باعث بند ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں رش بڑھنے کے باعث بھاری ٹریفک جام دیکھنے میں آیا جسے ٹریفک پولیس کم کرنے کیلئے دن بھر کوششیں کرتے رہے ۔شہریوں نے اس حوالے سے مطالبہ کیا کہ نیشنل سٹیڈیم اگر شہر سے باہر منتقل نہیں کیا جا سکتا تو اس طرز کا ایک اور سٹیڈیم شہر سے باہر تعمیر کر کے بین الاقوامی نوعیت کے میچز کروائے جائیں ، تاکہ شہر کے راستے بند کرنے کا سلسلہ ختم ہو سکے ۔

اس زمرے سے مزید

وہ لوگ وزیراعظم کے ساتھ بیٹھے ہیں

مجھے یہ واقعہ اسحاق ڈار نے سنایا تھا‘ آپ...

بورے والا علاقہ تھانہ ماڈل ٹاون نزد ڈگری کالج روڈ حادثہ

تفصیل کے مطابق بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر...

زراعت، ہماری زندگی

زراعت تقدیر کا کھیل ہے۔ وہ مہربان ہو تو...