مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

ہفتے میں کوک یا پیپسی کے صرف 2 گلاس پینا آپ کے جسم میں کن خطرناک تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے

سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کے دور میں کون ہے جو کولا ڈرنکس کا شوقین نہیں؟بچے ہوں یا بڑے، ہر کوئی ان کا دیوانہ نظر آتا ہے، باوجود اس کے کہ ڈاکٹر آئے روز ان کے خطرات سے خبردار کرتے ہیں۔ عام طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ ان مشروبات کا بکثرت استعمال نقصان کا باعث بنتا ہے لیکن اب پتا چلا ہے کہ یہ بھی محض خام خیالی ہے۔ تازہ ترین تحقیق کے مطابق پورے ہفتے میں کوک یا پیپسی جیسے سافٹ ڈرنک کے دو گلاس بھی پی لئے جائیں تو یہ ذیا بیطس، جسے عرف عام میں شوگر کہا جاتا ہے، جیسی بیماری کا خطرہ کئی گنا بڑھا دیتے ہیں۔ اگر ہفتے میں ایک گلاس بھی پئیں تو کم از کم بلڈ پریشر کا مسئلہ ضرور پیدا ہوجاتا ہے۔ ماہرین کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے سافٹ ڈرنکس کا بکثرت استعمال کرنے والوں میں ذیا بیطس اوربلڈ پریشر کے علاوہ موٹاپے، دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ بھی بڑھ ہے۔اب پتلا ہونے کے لئے کسی کو ورزش کرنی پڑے گی نہ ڈائٹنگ، بس یہ ایک گولی کھا کر مسئلہ حل ہوجائے گا، سائنسدانوں نے دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا اعلان کردیا۔دی مرر کے مطابق یہ تحقیق جنوبی افریقہ کی سٹیلن باش یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے، جس میں اس سے پہلے کی جانے والی 36 مختلف تحقیقات کا مجموعی جائزہ لیا گیا تھا۔ تحقیق کی سربراہی کرنے والے سائنسدان پروفیسر فاڈیل ایساف کا کہنا تھا ”آج کل میٹھے مشروبات کا استعمال عام ہوچکا ہے اور بچے ہوں یا بڑے ہر کوئی انہیں استعمال کررہا ہے۔ ہماری تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں کی گئی درجنوں تحقیقات اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ میٹھے سافٹ ڈرنکس کا استعمال میٹا بولک سنڈروم، ذیا بیطس، ہائپر ٹینشن، بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔ ہفتے میں دو بار میٹھے مشروبات پینے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ صرف ایک بار بھی پئیں تو بلڈ پریشر کی بیماری میں واضح اضافہ ہوجاتا ہے۔ آج کل کے دور میں متعدد اقسام کی بڑھتی ہوئی بیماریوں میں ان مشروبات کا بنیادی کردار ہے۔ ہمیں صحت مند رہنے کے لئے ان مشروبات کو ترک کرنے کی ضرورت ہے، اور خصوصاً بچوں کو ان سے بچانے کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔“

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

آصف زرداری کیلیے اڈیالہ جیل میں خصوصی کمرہ تیار

راولپنڈی: سنٹرل جیل اڈیالہ میں پیپلز پارٹی...

نیوزی لینڈ نے بھارت کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا

مانچسٹر:  نیوزی لینڈ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو...

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 20.19 ارب ڈالر وطن بھیجے

کراچی: رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ...