مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

”ہمارا ٹیسٹ سکواڈ ٹی 20 کی نسبت زیادہ مضبوط ہے“ محمد رضوان کا دبنگ اعلان

لاہور (آن لائن) نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کے کپتان مقرر ہونے والے محمد رضوان نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو ٹی 20 سکواڈ سے زیادہ مضبوط قرار دیدیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں محمد رضوان نے کہا کہ اس اہم میچ میں بابراعظم کی کمی محسوس ضرور ہو گی، ہم نے چار گھنٹے سے زائد پریکٹس کی ہے اور اس وقت ہمارے باؤلرز اور بیٹسمین دونوں ہی اچھے ردھم میں لگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان شاہینز کی فتح سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں جبکہ ٹی 20 کی نسبت ہمارا ٹیسٹ سکواڈ زیادہ تجربہ کار ہے، شان مسعود، اظہر علی، فواد عالم اور حارث سہیل جیسے بیٹسمین دستیاب ہیں ہمارے پاس محمد عباس، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی جیسے ٹیسٹ باﺅلرز بھی موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی کمی ضرور محسوس ہو گی، وہ انجری کے باوجود جس طرح ٹریننگ سیشنز میں موجود رہتے ہیں، انتہائی قابل ستائش ہے، بابر اعظم باہر بیٹھ کر بھی ہر بیٹسمین کو اپنا تجربہ شیئر کررہے ہیں، امید ہے کہ نیوزی لینڈ کیساتھ اچھا مقابلہ دیکھنے کا موقع ملے گا، ہم محنت پوری کریں گے، نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔

اس زمرے سے مزید

شاہ رخ خان کے بالی ووڈ میں 27 سال مکمل ، مداحوں کی نیک تمنائیں

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو بھارتی...

پنجاب میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ، شناختی...

یہ ہوں یا نہ ہوں

سرتاج عزیز صاحب کو اگر لیونگ لیجنڈ کہا جائے...

جنم در جنم

ڈاکٹر برائن وائس (Brian Weiss) امریکا کے مشہور نفسیات...