”آپ کے انکل انضمام بہت زیادہ سوتے تھے تو کیا ۔۔۔“ بھارتی صحافی کے اس سوال پر امام الحق نے ایسا جواب دیدیا کہ صحافی شرم سے پانی پانی ہو گیا، جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا

0
845

ایشیاءکپ شروع ہونے میں دو دن باقی رہ گئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیمیں ہی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ چکی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم بھی سرفراز احمد کی قیادت میں دبئی میں موجود ہے اور ٹریننگ کے علاوہ مختلف انٹرویوز دینے میں مصروف ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق بھی قومی ٹیم کے ساتھ دبئی میں ہیں جنہوں نے بھارتی صحافی کو انٹرویو کے دوران ایک سوال کا ایسا جواب دیدیا کہ ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا۔

بھارتی صحافی نے امام الحق سے سوال پوچھا کہ ”آپ کے انکل انضمام الحق بہت زیادہ سوتے تھے تو کیا آپ بھی ان کی طرح ہی زیادہ نیند لینا پسند کرتے ہیں؟“ امام الحق نے صحافی کے سوال پر اپنے متعلق تو کچھ نہ کہا البتہ الٹا صحافی سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ وہ شرم سے پانی پانی ہو گیا۔ امام الحق نے کہا ” کیا آپ انضمام الحق کے ساتھ سو چکے ہیں؟؟؟“

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here