”بیگم کلثوم نواز شیخ رشید سے ملنے لال حویلی گئیں تو کچھ دیر بعد روتے ہوئے نیچے آ گئیں کیونکہ۔۔۔“ نواز شریف کے قید ہونے پر شیخ رشید نے بیگم کلثوم نواز کیساتھ کیا سلوک کیا تھا؟ جاوید چوہدری نے ہوشربا انکشاف کر دیا

0
576

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید مسلم لیگ (ن)، نواز شریف اور شہباز شریف کے سیاسی حریف ہیں مگر کبھی وہ مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے چہیتے ہوا کرتے تھے لیکن بیگم کلثوم نواز کے باعث ان کا پارٹی سے اختلاف ہوا اور پھر ان کی راہیں جدا ہو گئیں۔

معروف صحافی و تجزیہ کار جاوید چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شیخ رشید کے ساتھ میاں نواز شریف اور ن لیگ کا اختلاف بنیادی طور پر بیگم کلثوم نواز سے شروع ہوا تھا۔ 1999ءمیں جب وہ قید ہو گئے اور بیگم کلثوم نواز نے پارٹی کو چلانے کی کوشش کی تو اس وقت وہ شیخ رشید سے ملنے کیلئے لال حویلی گئی تھیں۔

وہاں جب انہوں نے شیخ رشید سے ملاقات کی تو انہوں نے کہا کہ آپ کیا تلاش کر رہی ہیں، آپ کا خاوند اور بچے اب باہر نہیں آ سکتے، چپ کر کے آرام سے لاہور بیٹھیں اور یہ کوشش کرنا یا تحریک چلانا بند کر دیں۔ شیخ رشید کی طرف سے یہ جواب ملنے پر وہ روتی ہوئی اوپر سے نیچے آئیں۔

جاوید چوہدری نے کہا کہ یہ وہ بات ہے جو حسین نواز نے بھی مجھ سے ایک بار کی تھی اور میاں نواز شریف نے بھی کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی زندگی میں والدہ کو صرف ایک بار ہی روتے ہوئے دیکھا تھا اور یہ وہی دن تھا جب وہ شیخ رشید سے ملاقات کیلئے لال حویلی گئی تھیں۔ یہ وہ معاملہ تھا جس نے شیخ رشید کیلئے مسلم لیگ (ن) کے دروازے بند کر دئیے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیاست میں بلکہ پوری دنیا کی سیاست میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ایک گھریلو خاتون کبھی باہر نکلی ہو اور اپنے خاندان کو ایسے یکجا کیا ہو، خاوند کی پارٹی کو سنبھالا ہو اور پھر گھر واپس چلی گئی ہوں، بیگم کلثوم نواز کی یہ بہت بڑی بات ہے کہ جونہی میاں نواز شریف باہر آئے اور ن لیگ واپس پٹری پر آئی تو وہ گھر چلی گئیں اور سیاست میں واپس نہیں آئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here