لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی

0
726
Lahore high court accepts bail of shahbaz sharif

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوراً رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرسنل سیکریٹری فواد حسن فواد کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ کیا جو کچھ ہی دیر بعد سنادیا گیا جس میں عدالت نے شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز میں ضمانت منظور کرلی.
لاہور ہائیکورٹ سے رہائی کے حکم کے بعد شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ عدالت کا فیصلہ حق اورسچ کی فتح ہے، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایک مرتبہ پھر ہر الزام میں سرخرو ہوں گے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میں اپنی والدہ ، بڑے بھائی نواز شریف , اپنے خاندان اور پاکستان کے عوام اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن کا بے حد شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اپنی دعاؤں اور محبتوں میں مجھے یاد رکھا اور میری ہمت بندھاتے رہے، اپنے وکلاء کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے شبانہ روز محنت اور جذبے سے مقدمہ تیار کیا اور اس کی پیروی کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here