مریم نواز کو پارٹی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست پر ن لیگ سے جواب طلب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست پر ن لیگ سے جواب طلب کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے مریم نواز کو ن لیگ کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست کی سماعت کی۔ ن لیگ کی جانب سے جہانگیر جدون اور مریم نواز کی جانب سے بیرسڑ ظفر اللہ پیش ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کی نمائندگی حسن مان نے کی۔

ن لیگ اور مریم نواز کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کاپی طلب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تاحال پٹیشن کی کاپی نہیں ملی ہے، جب کاپی ملے گی تو جواب جمع کرائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے وکلاء کو پٹیشن کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔ الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو پٹیشن کی کاپی اور ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ن لیگ سے آئندہ سماعت پر جواب مانگ لیا۔

Niaz Shakir: Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.