ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فن لینڈ کجانی یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ

0
508
memorandum of understanding between virtual university and finland

اسلام آباد: نجی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں سابق وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام شعیب احمد صدیقی بھی شریک ہوئے ۔ ریکڑ ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق اور فن لینڈ کجانی یونیورسٹی کے صدر مارٹین سیرن نے معاہدے پہ دستخط کیئے۔

MOU signed between virtual university and Finland to promote IT
MOU signed between virtual university and Finland to promote IT

وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی کی اس تقریب میں شامل ہونا میرے لیئے اعزاز کی بات ہے
یہ پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جس کے نہ صرف پاکستان کے ہر شہر میں بلکہ دنیا کے بیشتر مملاک میں بھی طلبا زیرتعلیم ہیں۔یہ معاہدہ فن لینڈ اور پاکستان کے تعلیمی شعبہ کو قریب لانے میں مدد دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ خالد مقبول صدیقی صاحب نے ورچوئل یونیورسٹی کو لے کے بہت کام کیا۔
ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق نے کہا کہ حکومت پاکستان کی بے حد توجہ سے پاکستان میں تعلیم کا میعار بہت بہتر سطح پہ چلا گیا ہے۔اس معاہدے سے ورچوئل یونیورسٹی کے نہ صرف موجودہ 75000 طلبا و طالبات مستفید ہوں گے بلکہ جو طلبا اپنی ڈگری مکمل کر چکے وہ بھی مستفید ہو سکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here