مقبوضہ کشمیرمیں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے لِئےمیڈیا کمیٹی قائم کر دی گی

0
402
Institutue of Peace and Development (INSPAD) Pakistan

اسلام آباد(ویب ڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ کی جانب سے قائم کی گی میڈیا کمیٹی مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں اور سماجی کارکنوں کی گرفتاریوں پر عالمی اداروں سے رابطے کرےگی.
ممتاز صحافی جاویداکرم ملک چیف ایڈیٹر روزنامہ استحکام چیئرمین جبکہ امتیاز احمد بٹ ریزیڈنٹ ایڈیٹر کشمیر روزنامہ خبریں کوآرڈینیٹر اور صوفیہ صدیقی ایڈیٹر نیوز ریڈیو پاکستان سیکرٹری ہونگی.

INSPAD journalists committee for Kashmir
INSPAD journalists committee for Kashmir

امن، ھم آہنگی، انسانی حقوق اور بقاُئے باہمی کے لہے متحرک عالمی تنظیم انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ (انسپاڈ) نے مضبوضہ کشمیر میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کارکنوں کے خلاف ھونے والی غیر قانونی کاروائیوں کے خلاف آواز بلند کرنے اور آگاہی مہم کے لئے میڈیا کمیٹی قائم کی ھے جو صحافیوں اور سماجی کارکنوں کی گرفتاریوں اور مقدمات کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرے گی اور عالمی اداروں سے بھی رابطے کرے گی. کمیٹی کے چیئرمین جاوید اکرم ملک چیف ایڈیٹر روزنامہ استحکام کوآرڈینیٹر امتیاز احمد بٹ ریزیڈنٹ ایڈیٹر کشمیر روزنامہ خبریں اور سیکرٹری صوفیہ صدیقی ایڈیٹر نیوز ریڈیو پاکستان ھوں گے جبکہ اراکین میں ممتاز صحافی وکالم نگار اور متحرک سماجی کارکنان عارف بہار کالم نگار مظفرآباد، شمیم اشرف ایڈیٹر روزنامہ کشمیر ایکسپریسُ ہرمیت سنگھ پبلک نیوز ٹی وی، عرفان خان سدوزئی براڈکاسٹ صحافی، رانا شمع نذیر سماجی کارکن یو کے، فیضان ورائچ 24 نیوزُ نوید رحمان ھم نیوز ، نیاز اے شاکر روزنامہ مشرق، سردار نعمان طارق ایشیا ٹو ڈے نیوز اور طارق ورک پاک پوسٹ شامل ھیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here